ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلوروکمشنریٹ حدود میں دفعہ 144کے تحت امتناعی احکامات نافذ : کمشنر چندرشیکھر

منگلوروکمشنریٹ حدود میں دفعہ 144کے تحت امتناعی احکامات نافذ : کمشنر چندرشیکھر

Mon, 14 Nov 2016 18:24:52    S.O. News Service

منگلورو:14/نومبر (ایس او نیوز/وی بی) اُلال اور کوناجے پولس تھانہ حدودمیں قاتلانہ حملوں کی کوشش کو دیکھتے ہوئے تھانہ حدود میں نافذ کئے گئے  دفعہ 144کو منگلورو کمشنریٹ حدود تک توسیع دینے کی منگلورو شہری پولس کمشنر ایم چندر شیکھر  نے جانکاری دی ہے ۔

شہری پولس کمشنریٹ دفتر میں پریس کانفرنس کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے چندرشیکھر نے کہاکہ 13نومبر کی دوپہر 2بجے سے 16نومبر کی رات 10بجے تک کمشنریٹ حدود میں دفعہ 144کے تحت امتناعی احکامات نافذرہنے کی بات کہی۔ 10نومبر کو اُلال پولس تھانہ حدود میں آر ایس ایس کارکن رام موہن پر قاتلا نہ حملہ ، 12نومبر کو کوناجے پولس تھانہ حدود کے منجناڑی میں نواز اور سمیر پر شرپسندوں کے ذریعے چاقو سے کئے گئے حملہ کو دیکھتے ہوئے پیشگی اقدامات کے طورپر قانونی نظام کو برقرار رکھنے کے لئے یہ امتناعی احکامات جاری کئے جانے کی کمشنر نےجانکاری دی ۔

دکشن کنڑا ضلع میں امتناعی احکامات نافذ : ڈی سی

دکشن کنڑا ضلع کے کچھ مقاما ت پر ہورہے ناخوشگوار واقعات کے پیش نظر ضلع ڈی سی ڈاکٹرجگدیش نے حکم جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اتوار کی شام 6بجے سے 16نومبر کی شام 6بجے تک دفعہ 144کے تحت ضلع بھر میں امتناعی احکامات نافذ رہیں گے۔

شرپسندوں کے سراغ کا پتہ ملا : پولس کمشنر

ضلع کے کچھ مقامات پر واقع ہوئے چاقو سے حملے والے معاملات میں ملوث ملزموں کا پتہ لگانے کے لئے پولس کی 2ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ معاملات کے ملزمان کا سراغ ملاہے، بہت جلد انہیں گرفتارکرنےکی پولس کمشنر ایم چندرشیکھر نے  جانکاری دی ۔

امتناعی حکامات کے جاری رہتے کوئی بھی احتجاج، عوامی اجلاس، پروگرام ، جاتھا، سماویش کو موقع نہیں رہے گا۔ عوام گروپ کی شکل میں جمع ہونا، نعرہ بازی کرنا، ہتھیاروں کے ساتھ گھومنا جیسی حرکات پر پابندی رہے گی۔ لیکن شادی بیاہ، اے ٹی ایم میں قطار بنانا پر کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ بینکوں اور اے ٹی ایم مراکز پر پولس کو تعینات کیا جائے گا تاکہ عوام کو کوئی تکلیف یا پریشانی نہ ہو۔ امن میں خلل ڈالنے والے پیغامات کی پولس سختی کے ساتھ نگرانی کرنے کے لئے سوشیل نیٹ ورک پر کڑی نگاہ رکھی ہوئی ہے۔ کمشنریٹ حدود میں امتناعی احکامات کو مکمل طورپر نافذ کرنے کے لئے دیگر اضلاع سے 500پولس افسران اور عملے کو بلایا گیا ہے۔ ریاستی ریزرو پولس دستہ کی 14ٹکڑیاں بھی تعینات کی گئی ہیں۔ ہتھیار بند ریزرو پولس دستہ کو پوری تیار ی میں رکھنے جانےکی کمشنر نے چندرشیکھر نے اطلاع دی ۔

سنگھ  پریوار کارکن پر ہوئے حملہ کی جانچ میں بی رماناتھ رائی اور یوٹی قادر وزراء مداخلت کئے جانےکے متعلق بی جےپی لیڈران کے الزام کا انکار کرتے ہوئے  کمشنر چندرشیکھر نے کہاکہ پولس معاملہ کی پوری شفافیت اور ایمانداری سے جانچ کررہی ہے، کسی کی بھی مداخلت کے لئے کوئی موقع نہیں ہونے کی بات کہی۔ پریس کانفرنس میں ڈی سی پی کے ایم شانتا راجو، ڈاکٹر سنجیو پاٹل موجود تھے۔


Share: